ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ہندوستان کو امریکہ کا دیوالی تحفہ: ایران پابندی سے باہر ہوگا چابہار بندرگاہ اور افغانستان ریلوے لنک

ہندوستان کو امریکہ کا دیوالی تحفہ: ایران پابندی سے باہر ہوگا چابہار بندرگاہ اور افغانستان ریلوے لنک

Wed, 07 Nov 2018 12:29:33  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،7؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایران کے خلاف پیر کے روز امریکی پابندیاں شروع ہو گئی ہے۔ پابندی کے باوجود امریکہ نے ہندوستان کو ایران  سے خام تیل خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔ اب امریکہ نے ہندوستان کو چاربہار بندرگاہ کو جوڑنے والی ریلی لائن کو بنانے کی بھی اجازت دے دی۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلہ کو بےحد اہم مانا جا رہا ے۔ چاربہار بندرگاہ کو ہندوستان، افغانستان اور ایران سمیت پورے وسطی ایشیا میں کاروباری معاملات میں ایک بہترین موقع کے طور پر دیکھا گیا ہے۔ جنگ سے متاثر افغانستان کی ترقی کے لئے یہ کافی اہم قدم ثابت ہوگا۔ ہندوستان چاربہار کے ذریعہ افغانستان کو سمندر کے راستے سے جوڑنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ابھی افغانستان تک باہری اشیاء پہنچانے کے لئے پاکستان کے بندرگاہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

کہا جا رہا کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی دو دن پہلے امریکی وفد کے سامنے چاربہار بندرگاہ کو پابندی کے دائرے سے باہر رکھنے کی زبردست وکالت کی تھی۔ علاوہ ازیں ہندوستان نے خام تیل اور چاربہار بندرگاہ کے منصوبے کا حوالہ دے کر اس پابندی سے اپنے لئے چھوٹ مانگی تھی۔

 


Share: